تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

دارالعلوم محمدیہ بھکتاپور عادل آباد کے اساتذہ و انتظامیہ کی جانب سے جمعیتہ علماء ہند(ارشد مدنی) عادل آباد کے نو منتخب ذمے داران کی تہنیت

دارالعلوم محمدیہ بھکتاپور عادل آباد کے اساتذہ و انتظامیہ کی جانب سے جمعیتہ علماء ہند(ارشد مدنی) عادل آباد کے نو منتخب ذمے داران کی تہنیت

 

عادل آباد 03/اکٹوبر ( آداب تلنگانہ نیوز /نامہ نگار عمیم شریف)
جمعیتہ علماء ہند(ارشد مدنی) عادل آباد کے ازسرنو انتخابات میں حافظ عامر پٹیل کو ٹاؤن صدر اور حافظ افروز خان مصباحی کو ضلع جنرل سیکرٹری , حافظ فیروز خان نایب صدر ٹاؤن ، مولانا شیخ فاروق رکن و دیگر کو مختلف عہدوں پر منتخب کرنے پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دارالعلوم محمدیہ بھکتاپور کے اساتذہ و انتظامیہ جن میں معتمد مدرسہ و سینئر صحافی جناب شاہد احمد توکل،صدر مدرس مولانا شیخ احمد رمضانی،مولانا عبدلقادر جیلانی قاسمی،حافظ و قاری شیخ سرتاج احمد اشاعتی،حافظ عبدالاحد،مولانا الیاس حسن مظاہری،مولانا شیخ اکبر مظاہری،مفتی عبدالوحید مظاہری،حافظ جعفر خان،مولانا اسلام الدین قاسمی و دیگر علماء و حفاظ شامل ہیں نے آج دارالعلوم محمدیہ میں ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے حافظ عامر پٹیل اور حافظ افروز خان مصباحی، حافظ فیروز خان، مولانا شیخ فاروق کو شال اور گلپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور جمعیتہ علماء ہند کے بیانرتلے مسلمانوں کے مختلف مسائل کی یکسوئی کے لئے اقدامات کرنے کی خواہش ظاہر کی۔اس موقع پر معتمد مدرسہ شاہد احمد توکل نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دارالعلوم محمدیہ بھکتاپور میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے حافظ عامر پٹیل اور حافظ افروز خان مصباحی، حافظ فیروز خان نے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے مدرسہ کا نام روشن کردیا ہے انہوں نے طلباء کو بھی تعلیمی میدان میں بڑھ چڑھ حصہ لینے اور مستقبل میں قوم و ملت کی خدمات انجام دینے نیز مدرسہ،اساتذہ اور والدین کا نام روشن کرنے کا مشورہ دیا۔بعد ازاں حافظ عامر پٹیل اور حافظ افروز خان مصباحی نے تہنیت پیش کرنے پر اظہار تشکر کیا اور اپنے مشترکہ خطاب میں کہاکہ جمعیتہ علماء ہند کے بیانرتلے مسلمانوں کے مختلف مسائل کی یکسوئی کے لئے بھر پور نمائندگی کی جائے گی۔انہوں نے مستقبل میں بھی مزید تعاون کا اظہار کیا۔ مولانا شیخ قادر جیلانی نے دعاکی اور اس تقریب کا اختتام عمل میں آیا.

متعلقہ مضامین

Back to top button