ڈاکٹر عادل کی قیادت میں الکریم فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اولڈ ایج ہوم میں پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی
ڈاکٹر عادل کی قیادت میں الکریم فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اولڈ ایج ہوم میں پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی
عادل آباد 03/ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز/ نامہ نگار عمیم شریف)
عادل آباد کی مشہور و معروف شخصیت ڈاکٹر عادل نے کہا کہ بوڑھے والدین کی خدمت اور انکی دیکھ بھال اولاد کا اولین فریضہ ہے کیوںکہ والدین کی بدولت ہی اولاد ترقی کی سمت گامزن ہوتی ہے ۔ڈاکٹر عادل کی قیادت میں جمعرات کے روز الکریم فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عادل آباد شہر مستقر کے محلہ”کے آر کے کالونی” میں واقع ولڈ ایج ہوم میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر عادل نے اولڈ ایج ہوم میں موجود بزرگ مرد و خواتین سے کچھ دیر بات چیت کرتے ہوئے خیریت دریافت کی اور مستقبل میں بھی ضروری اشیاء و امداد فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ڈاکٹر عادل کی جانب سے بلالحاظ مذہب انسانی ہمدردی کے جذبہ سے پھلوں کی تقسیم عمل میں لانے پر معمر افراد نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے خوب دعاؤں سے نوازا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عادل نے کہا کہ بوڑھے والدین کی خدمت اور انکی دیکھ بھال اولاد کا اولین فریضہ ہے کیوںکہ والدین کی بدولت ہی اولاد ترقی کی سمت گامزن ہوتی ہے۔اور جس وقت والدین کو اولاد کے سہارے کی ضرورت پڑتی ہے ایسے وقت میں اپنے والدین کا سہارا بننا اور انکی خیریت دریافت کرتے رہنا اولاد کا اہم فریضہ ہے۔ڈاکٹر عادل نے میڈیا کو دیے گئے بیان میں واضح کیا کہ اپنے بزرگ والدین کو بڑھاپے میں اولڈ ایج ہوم میں داخل کرنا اچھی بات نہیں ہے والدین کی خیر خیریت معلوم کرتے رہنا چاہیے،والدین کی دعاؤں کی بدولت ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی الکریم فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مختلف خدمتی پروگراموں کو وسعت دی جائے گی۔اس موقع پر اولڈ ایج ہوم کے ذمے داران ، عمیم شریف،خضر یافعی،اشفاق احمد،اکبر خان اور دیگر موجود تھے۔