حیدرآباد میں سیوریج پائپ لائنوں کی صفائی،90 روزہ خصوصی مہم کاآغاز
حیدرآباد میں سیوریج پائپ لائنوں کی صفائی،90 روزہ خصوصی مہم کاآغاز
محکمہ آبرسانی نے شہر حیدرآباد میں سیوریج پائپ لائنوں کی صفائی اور گھر گھر سپٹک ٹینک کی تعمیر کے مقصد سے 90 روزہ خصوصی مہم کا اہتمام کیا ہے۔تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے شہرحیدرآباد کے مہدی پٹنم میں سروجنی دیوی آئی اسپتال کے احاطہ میں اس پروگرام کا افتتاح کیا جس میں میئر حیدرآبادجی وجئے لکشمی، راجیہ سبھا رکن انل کمار یادو، کلکٹر انودیپ دوریشٹی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس خصوصی مہم میں جو آج سے 31 دسمبر تک چلائی جائے گی، زیر زمین پانی کی نکاسی کے پائپ لائنوں کی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگر ضروری ہو تو وہ ان کی صلاحیت میں اضافہ کیاجائے گا، پرانی پائپ لائنوں کو تبدیل کیاجائے گا، ایسے مین ہولس کی نشاندہی کی جائے گی گے جو ہمیشہ بہتے رہتے ہیں۔ان مسائل کا مستقل حل نکالاجائے گا۔ حکومت تین ماہ میں سیوریج کے مسئلے کو 30 فیصد تک کم کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔