جرائم و حادثات

گورنمنٹ اسکول کی طالبات کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی

کھمم کے سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کےخلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

گورنمنٹ اسکول کی طالبات کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی
کھمم کے سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کےخلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

 

حیدرآباد ۔ 29;ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)ضلع کھمم کے وائرا منڈل کے پالاڈوگو میں ایک سرکاری اسکول میں طالبات کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کے الزام میں ہیڈ ماسٹر کےخلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج عمل میں لایاگیاہے ۔ ہیڈ ماسٹر سی سرینواسا راءو پر مقدمہ درج کیاگیاہے ۔ آٹھویں ‘نویں اور دسویں جماعت کی طالبات نے اپنے والدین سے ہیڈ ماسٹر کی شکایت کی تھی ۔ جس کی بنیاد پر ہیڈ ماسٹر کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ طالبات کے ساتھ بدسلوکی کے معاملہ میں والدین کے علاوہ مقامی افراد نے بھی ہفتہ کو صدائے احتجاج بلند کیاتھا ۔ ڈی ای او ای سوماشیکھرا شرما اور سی آئی نوناوتھ ساگر نے اسکول پہنچ کر والدین سے بات چیت کی تھی ۔ والدین نے ہیڈ ماسٹر کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ڈی ای او نے یقین دلایاکہ تحقیقات کی جائے گی اور ہیڈ ماسٹر کےخلاف کارروائی کی جائے گی ۔ والدین کی شکایت کی بنیاد پر سی آئی ساگر نے ہیڈ ماسٹر کےخلاف ایس سی‘ایس ٹی اٹراسٹی ایکٹ کے ساتھ ساتھ پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندرا ج عمل میں لایا ۔ ہیڈ ماسٹر مفرور بتایاگیاہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button