اسپورٹس ؍ کھیل

غیر ملکی کھلاڑیوں پر آئی پی ایل سے نام واپس لینے پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے گی

غیر ملکی کھلاڑیوں پر آئی پی ایل سے نام واپس لینے پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے گی

نئی دہلی، 29 ستمبر: اگر کوئی غیر ملکی کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی میں خریدے جانے کے بعد بغیر کسی ٹھوس وجہ کے خود کو سیزن کے لیے غیر دستیاب قرار دے گا، تو ایسے کھلاڑی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔
آئی پی ایل گورننگ کونسل نے 2025-2027 کے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے لیے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت جو کھلاڑی بغیر کسی معقول وجہ کے خریدے جانے کے باوجود خود کو غیر دستیاب قرار دے گا اس پر دو سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ چھوٹی نیلامی میں غیر ملکی کھلاڑی کے لیے پرائس ٹیگ سب سے زیادہ ریٹینشن پرائس (18 کروڑ) اور میگا نیلامی میں سب سے زیادہ بولی سے زیادہ نہیں ہوگا۔
تاہم اگر کھلاڑی میڈیکل یا انجری کی وجہ سے دستیاب نہیں رہتا ہے تو ایسی صورتحال میں کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی بلکہ اس حوالے سے کھلاڑی کے ہوم بورڈ سے تصدیق بھی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ بڑی نیلامیوں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا رجسٹریشن لازمی ہو گی۔ فرنچائزی کے مطابق اس سے کھلاڑی بڑی رقم حاصل کرنے کے لالچ میں چھوٹی نیلامیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ چھوٹی نیلامیوں میں ٹیمیں عام طور پر بعض کھلاڑیوں پر بڑے داو لگاتی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ تمام آئی پی ایل فرنچائزی نے جولائی میں آئی پی ایل گورننگ کونسل کے سامنے اپنے مختلف مطالبات پیش کیے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button