محبوب نگر میں نواب میر محبوب علی خان میموریل اور کمیونٹی ہال کا ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے سنگ بنیاد رکھا
محبوب نگر میں نواب میر محبوب علی خان میموریل اور کمیونٹی ہال کا ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے سنگ بنیاد رکھا
محبوب نگر، 29 ستمبر (نامہ نگار) محبوب نگر کے ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے آج آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس نیوٹاؤن محبوب نگر کے احاطے میں نواب میر محبوب علی خان میموریل اور کمیونٹی ہال کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب کے دوران ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے نواب میر محبوب علی خان، جو کہ حیدرآباد دکن کے چھٹے نظام تھے، کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس میموریل کو تعمیر کرنے کو ایک یادگار قدم قرار دیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواب میر محبوب علی خان ایک عالمی شخصیت تھے اور ان کی یاد میں تلنگانہ میں میموریل کی تعمیر ایک اہم اقدام ہے۔ ینم سرینواس ریڈی نے مزید کہا کہ یہ میموریل محبوب نگر میں اپنی نوعیت کی پہلی تعمیر ہوگی، اور اس کو شاندار انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بلد یہ محبوب نگر کے اجلاس میں سید سعادت اللہ حسینی بلدی فلور لیڈر مجلس نے یادگاری ہال کی تعمیر کیلئے رقمی منظوری کا مطالبہ کیا تھا، جس پر آنند کمار گوڑ صدر نشین بلد یہ محمد شبیر نائب صدر نشین بلدیہ نے تائید کی اور محکمہ بلدیہ کی جانب سے میر محبوب علی خان نظام ۔ ششم کی یادگار اور ایک ہال کی تعمیر کیلئے 20 لاکھ روپئے مختص کئے گئے۔ بعد ازاں مقامی ایم ایل اے اینم سرینواس ریڈی نے بھی اس ہال کی تعمیر کیلئے اپنی رضا مندی دیدی گئی تھی۔ اس تقریب میں اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیرمین عبیداللہ کوتوال، میونسپل چیرمین آنند کمار گوڑ، وائس چیرمین شبیر احمد، میونسپل کمشنر مہیشور ریڈی، اور نواب میر محبوب علی خان فاؤنڈیشن کے بانی ایم اے رحیم سمیت کئی اہم شخصیات، مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی قائدین جن میں محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ ضلع صدر مجلس، جابر بن سعید الجابری مجلس کوآرڈینیٹر انچارج متحدہ ضلع محبوب نگر، مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ سکریٹری مجلس، سید سعادت اللہ حسینی مجلس فلور لیڈر و ٹاؤن صدرمجلس کے علاوہ مقامی قائدین بشمول مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین بیکّری انیتا مدھوسودھن ریڈی، ڈسٹرکٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر این پی وینکٹیش، ڈی سی سی جنرل سکریٹری سراج قادری، خواجہ عظمت علی، سی جے بینہر، محمد محسن خان کنوینر کل جماعتی قائدین رابطہ کمیٹی، کونسلران بلدیہ عبدالرشید مشتاق، محمد محبوب، معین علی، ریاض الدین امجد، خواجہ پاشاہ، شیخ عمر، سید محسن، محمد منیر، راشد خان کے علاوہ تقی حسین تقی کنویز ملی محاذ ، مرزا قدوس بیگ صدر مسلم لیگ، حافظ ادریس سراجی، محمد آویز احمد، محمد فیاض، محمد معیز، میر شعیب علی، محمد اکبر، محمد فہیم دیگر کانگریس، مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنوں اور دیگر اہم شخصیات بھی شامل تھے۔ یہ میموریل نواب میر محبوب علی خان کی خدمات اور ان کی روایتی ہم آہنگی کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا، خاص طور پر 1908 کے موسیٰ سیلاب کے دوران ان کے کردار کو سراہا گیا.