محکمہ کانکنی میں 150کروڑروپئے کا اسکام
جعلی دستاویزات اور رسیدوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر ریت کی منتقلی :کے ٹی آر
محکمہ کانکنی میں 150کروڑروپئے کا اسکام
جعلی دستاویزات اور رسیدوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر ریت کی منتقلی :کے ٹی آر
حیدرآباد 28ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز) کارگزارصدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے آج کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے تحت محکمہ کانکنی میں 150کروڑ روپئے کا ریت اسکام ہواہے۔کے ٹی آر نے کہاکہ جعلی دستاویزات اور رسیدیں بنائی گئیں۔جس کے تحت 150کروڑ روپئے مالیتی ایک لاکھ پچاس ہزار ٹن ریت منتقل کی گئی۔کے ٹی آر نے کہاکہ مبینہ طور پر ملزمین نے جعلی کاغذات بنائے اور ریت کو منتقل کیا اوراس بات کا دعویٰ کیاکہ ےہ حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس کی ضرورت کےلئے منتقل کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ےہ اسکینڈل ریونت ریڈی کے محکمہ میں ہواہے۔جس سے مختلف سنگین سوالات سامنے آتے ہیں۔کارگزار صدر بی آرایس نے ریت کے سرقہ کی فی الفور تحقیقات کا مطالبہ کیا اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی پر زوردیا۔بی آرایس لیڈر نے پرزوراندازمیںکہاکہ اس قدر بڑے پیمانے پر اسکام اعلیٰ حکام کی جانکاری کے بغیر نہیں ہوسکتا۔انہوںنے اس معاملہ سے نمٹنے کےلئے شفاف طریقہ کار پرزوردیا۔