رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو کے ہاتھوں منی ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل میں ڈپارٹمنٹ آف ریڈیولوجی کا افتتاح
کانگریس کے رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو نے منی ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل مہدی پٹنمپلر نمبر 254 کا دورہ کرتے ہوئے ڈپارٹمنٹ آف ریڈیولوجی کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر انھوں کہا کہ ”مجھے یہاں آنے کا موقع ملا یہاں آکر مجھے بہت خوشی ہوئی پورے ہاسپٹل کے ایک ایک وارڈ کا میں نے مشاہدہ کرنے کے بعد میں ہاسپٹل کے بانی ڈاکٹرہدایت اللہ صاحب کو مبارکباد دیتا ہوں جنھوںنے اپنے صلاحیتوںسے ایک اچھا ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل قائم کیا ہے میں دیکھ رہاہوں کہ ہاسپٹل میں صفائی کا بہترین انتظام ہے ۔
انھوں نے کہا کہ بچوں کے سیکشن میں جدید آلات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ماہر ڈاکٹرس موجود ہے۔ انیل کمار یادو نے ہاسپٹل کے ڈاکٹرس سے ملاقات کرتے ہوئے سیکشنس کی جانکاری حاصل کی ۔ انھوں نے کہا کہ اکثر ڈاکٹر صرف اپنی فیس سے مطلب رکھتے ہیں لیکن ڈاکٹر ہدایت اللہ صاحب غریبوں کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے ڈاکٹر صاحب خود مریضوں کا تشفی بخش علاج کرتے ہیں حیدرآباد شہر میں ایسے کئی غریب بستیاں جس میں اعلیٰ طرز کے علاج کی سہولت مہیا نہیں ہے اگر ہے بھی تو اتنے زیادہ چارجس لئے جاتے ہیں جو غریب کی بس کی بات نہیں ہے کارپوریٹ ہاسپٹل میں علاج کے نام پر بہت زیادہ فیس وصول کی جاتی ہے اور علاج بھی تشفی بخش نہیں ہوتا لیکن منی ہاسپٹل ایک کارپوریٹ ہاسپٹل ہے جس میں غریبوں کا علاج واجبی قیمت پر کیا جاتا ہے ۔
انھوں نے کہاکہ ڈاکٹرصاحب ایک نیک کام کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں ہمارا پورا تعاون ڈاکٹرصاحب کے ساتھ رہے گا ۔اس موقع پر ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ میڈیکل کیمپ میں نوزائیدہ سے لے کر معمر خاتون کی مفت تشخیص کی جائے گی۔ پیدائشی طور پرکمزور لڑکیوں کے علاوہ ہر عمر کی لڑکیوں اور خواتین کے صحت کے مسائل سے متعلق مفت تشخیص ماہرین امراض نسواں کررہے ہیںہاسپٹل میںمفت صحت بیداری کیمپ بھی چلایا جارہا ہے جیسے ماہواری کی شکایت دوران حمل کی پیچیدگیاں، بچہ دانی میں سیسٹ کا ہونا۔ شوگر، بی پی ، بانجھ پن کے علاوہ بریسٹ کینسر ہڈیوں کا کمزور ہو جانا، امراض جلد سے متاثرہ لڑکیوں اور خواتین کا علاج شادی سے قبل لڑکیوں کو عینکوں سے نجات، آنکھوں کا ترچھاپن اور دیگر امراض کا انتہائی کم شرح پر علاج کیا جائے گا۔ لیڈی ڈاکٹرس کے علاوہ ماہرسرجن کی خدمات حاصل رہے گی۔ ڈاکٹروں سے مشاورت بالکل مفت رہے گی۔ ٹسٹوں پر 20 فیصد کی رعایت دی جائے گی اور ادویات پر 10 فیصد کی چھوٹ رہے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر سیف اللہ خاں بھی موجود تھے ۔