حیدرا کی انہدامی کارروائی‘ غریبوں کی قابل رحم حالت پرحکومت کی چشم پوشی
ایل کے جی طالبہ کو کتابیں جمع کرنے کا بھی وقت نہیں دیاگیا۔چیف منسٹر کے بھائی تروپتی ریڈی کو مہلت کیا معنی رکھتی ہے
حیدرا کی انہدامی کارروائی‘ غریبوں کی قابل رحم حالت پرحکومت کی چشم پوشی
ایل کے جی طالبہ کو کتابیں جمع کرنے کا بھی وقت نہیں دیاگیا۔چیف منسٹر کے بھائی تروپتی ریڈی کو مہلت کیا معنی رکھتی ہے
متاثرین کی حالت زار پر Xپرمختلف پوسٹس ۔ریونت ریڈی پرکے ٹی آر کی شدید تنقید
حیدرآباد۔24ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے کانگریس کی زیر قیادت ریاستی حکومت پر شدید تنقید کی اور الزام عائد کیاکہ حیدرا کی جانب سے انہدامی کارروائی کے دوران غریبوں کی قابل رحم حالت پر ریاستی حکومت آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔انہوںنے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے بھائی اے تروپتی ریڈی کے ساتھ رواترجیحی سلوک کا حوالہ دیا اورکہاکہ تروپتی ریڈی کو غیر مجاز تعمیر پر 30یوم کی نوٹس دی گئی ۔اس دوران تروپتی ریڈی عدالت سے رجوع ہوئے اورحکم التواءحاصل کیا۔غریب اپنے گھرسے محروم ہونے پر زاروقطار رورہے ہےں۔کے ٹی آر نے غریبوں کی حالت زار کو Xپر شیئر کرتے ہوئے ایسے کئی واقعات کی نشاندہی کی جہاں عام شہری حکومت کے سخت گیر اقدام کے باعث شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔کے ٹی آر نے کہاکہ ایل کے جی کی طالبہ ویدا شری کو اپنی کتابیں بھی جمع کرنے کا وقت نہیں دیاگیا جبکہ اس کے گھر کو منہدم کردیاگیا۔ایک 50سالہ خاتون کستوری بائی کی روزی روٹی کے واحد ذریعہ کو بے رحمی سے مسمار کردیاگیا۔کستوری بائی جوتوں کی ایک چھوٹی سی دکان سے محروم ہوگئی ۔تمام قانونی دستاویزات کی موجودگی کے باوجود مکانات کو بلا سوچے سمجھے مسمار کردیاگیا۔راماراﺅ نے استفسار کیاکہ انہدامی کارروائی کی لہر کے دوران آخر تروپتی ریڈی کو کیوں چھوڑدیاگیا جبکہ عام شہریوں کو بری طرح سے روندا جارہاہے۔کے ٹی آر نے کہاکہ تروپتی ریڈی گارو ایسا محسوس ہوتاہے کہ آپ کے پاس کوئی سوپر پاور یا خفےہ ہتھیار ہے۔تب ہی تو لگتاہے کہ آپ اس جنونی کارروائی سے بچ گئے ہیں۔ہمیں بتائیں کہ تلنگانہ میں عام افراد اس خصوصی طاقت کا کس طرح سے استعمال کرسکتے ہیں۔کے ٹی آر نے طنزےہ اندازمیں کہاکہ ہمار ا ماننا ہے کہ کسی بھی جمہوریت میں آئین ہی سوپر پاور ہوتاہے ۔کارگزار صدر بی آرایس نے حیدرا کے ذریعہ تروپتی ریڈی کے ساتھ الگ اور ترجیحی سلوک پر استفسار کیا جبکہ عام افراد کو اپنا قیمتی سامان تک اکٹھا کرنے کےلئے وقت نہیںدیاجارہاہے۔اس کے برخلاف والٹا (تلنگانہ واٹر‘لینڈ اینڈ ٹریزایکٹ )کی خلاف ورزیوں کے باوجود تروپتی ریڈی کو صرف نوٹس جاری کی گئی ہے۔کے ٹی آر نے کہاکہ ہمیں بتائیں کہ تلنگانہ کے عام افراد جو آپ کے بھائی کے ذریعہ روانہ کردہ بلڈوزر سے کچلے جارہے ہیں ‘آپ کی اس خصوصی طاقت تک کیسے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔