جرائم و حادثات
گھر میں لوٹ کے بعد خاتون کے قتل کی واردات
گھر میں لوٹ کے بعد خاتون کے قتل کی واردات
شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ ڈنڈیگل میں پیر کو رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں لوٹ کے بعد خاتون کا قتل کردیا۔پولیس کے مطابق، مقتول کی شناخت اے شاردا کے طور پر کی گئی ہے، جو ڈنڈیگل کے ملم پیٹ میں سری ومشی ریزیڈنسی کی رہنے والی تھی۔ پیرکی صبح، مقتول کا بیٹا ونئے اس وقت کام پر نکلا جب وہ گھر پر تھی۔ رات میں جب اس نے اپنی ماں سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد ونئے نے پڑوسیوں سے رابطہ کیا جنہوں نے دیکھا کہ خاتون مردہ حالت میں تھی۔نامعلوم افراد نے گھر میں لوٹ کی واردات کے بعد خاتون کا قتل کردیا۔