شہر کی خبریں

تاریخی مکہ مسجد سے میلاد جلوس کا بصد عقیدت واحترام اہتمام

شہر کی فضائیں نعرہ تکبیر کی صداﺅں سے گونج اٹھیں۔ہزاروں فرزندان توحید کی شرکت

تاریخی مکہ مسجد سے میلاد جلوس کا بصد عقیدت واحترام اہتمام
شہر کی فضائیں نعرہ تکبیر کی صداﺅں سے گونج اٹھیں۔ہزاروں فرزندان توحید کی شرکت

حیدرآباد۔19ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز) شہر حیدرآبادمیں جشن میلادالنبی کے سلسلہ میں بڑے پیمانہ پر جلوس نکالاگیا۔17ستمبر کو گنیش وسرجن جلوس کے پیش نظر میلاد جلوس کو ملتوی کردیاگیا تھا اوریہ جلوس آج نکالاگیا۔ شہر کے کئی مقامات کو سبز پرچموں اور روشنیوں سے منور کیا گیا۔جگہ جگہ قوالیوں اور نعتیہ کلام کا اہتمام کیا گیا۔پرانا شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سجاوٹ پر مختلف تنظیمیں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتی ہوئی دیکھی گئیں۔ مکہ مسجد سے جلوس کا آغازہوا جس میں مختلف تنظیموں کے ارکان اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءنے سبز پرچم لہراتے ہوئے میلاد کی خوشیاں منائیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔سڑکوں کے کنارے بھی بڑے بڑے اسٹیج لگاکر جلوسیوں کا استقبال کیا گیا۔جلوس کے موقع پر پولیس کا معقول بندوبست بھی دیکھا گیا۔ اس موقع پر علماءو مشائخ نے میلادالنبی کی ا ہمیت اور افادیت پر زور دیا۔ شہر میں روح پرور مناظردیکھے گئے ۔فضاءنعرہ تکبیر کی صداﺅں سے گونج اٹھی۔جلوس میں جوق درجوق ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button