نمائش میدان میں اتوار کو تعمیر ملت کا 75 واں یوم رحمتہ اللعالمین ﷺ بیرون ریاست و مقامی علمائے کرام کی شرکت اور دانشوروں کا خطاب
75 واں یوم رحمتہ اللعالمین نمائش میدان میں: بیرون ریاست و مقامی علمائے کرام کی شرکت
کل ہند مجلس تعمیر ملت نے اپنا طویل سفر مکمل کرتے ہوئے 75 واں یوم رحمتہ اللعالمین ﷺ اور 46 واں یوم صحابہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تعلیمی انعامی مقابلہ جات بھی منعقد کیے گئے جن میں ہزاروں طلبا و طالبات، مرد و خواتین نے حصہ لیا۔
گنیش جلوس کے پیش نظر پولیس کی اجازت نہ ملنے پر، 75 واں یوم رحمتہ اللعالمین اور 46 واں یوم صحابہ ایک ہفتہ بعد، یعنی 22 اور 23 ستمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 75 واں یوم رحمتہ اللعالمین اتوار 22 ستمبر کو 9 بجے دن نمائش گراؤنڈ میں عظیم الشان پیمانے پر منایا جائے گا، جب کہ 46 واں یوم صحابہ 23 ستمبر کو 8:30 بجے شب چنچل گوڑہ جونیئر کالج گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔
ان دونوں جلسوں کی نگرانی صدر تنظیم جناب محمد ضیا الدین نیر کریں گے، اور ملک کے ممتاز علمائے کرام و دانشوروں کے علاوہ مقامی علمائے کرام بھی خطاب کریں گے۔ دونوں جلسوں میں خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔
اسی طرح، تنظیم نسواں مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام 29 ستمبر کو 10 بجے دن جلسہ یوم رحمتہ اللعالمین برائے خواتین اردو سکن رو برو چو محلہ پیاس خلوت چار مینار میں محترمہ انیس عائشہ صدر تنظیم نسواں کی زیر نگرانی منعقد ہوگا، جس میں ڈاکٹر اوردیش رانی بطور مہمان مقرر شرکت کریں گی۔
پروگراموں کی تفصیلات کے مطابق، 75 واں یوم رحمتہ اللعالمین میں مہمان مقررین کی حیثیت سے حضرت مولانا محب اللہ ندوی، مولانا ابو طالب رحمانی، جناب محمد ادیب، مولانا مفتی خلیل احمد میر، مولانا ڈاکٹر حسن بن محمد احمد، حضرت مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ، مولانا مسعود حسین مجتهدی، اور جناب عمر احمد شفیق خطاب کریں گے۔
جلسہ کا آغاز حافظ و قاری ملک محمد اسمعیل علی خان کی قرأت کلام پاک سے ہوگا، جبکہ جناب شفیع شریف، جناب شاہنواز ہاشمی، اور جناب رضی الدین راشد نعت شریف پیش کریں گے۔ جناب محمد عبد الرافع (مہاراشٹرا) کلام اقبال پیش کریں گے۔ صدر مجلس استقبالیہ ڈاکٹر محمد عبدالقدیر سید نیئر کی اجرائی کے بعد خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ صدر تنظیم جناب محمد ضیاء الدین نیر ابتدائی تقریر کریں گے اور جناب عزیز الرحمن مترجم قرآن و بخاری شریف تلگو زبان میں تقریر کریں گے۔