گنیش کی مورتیوں کا وسرجن۔کرین کے پہئے کے نیچے آنے سے صفائی ورکرہلاک
گنیش کی مورتیوں کا وسرجن۔کرین کے پہئے کے نیچے آنے سے صفائی ورکرہلاک
گنیش کی مورتیوں کے وسرجن کے موقع پر کرین کے پہئے کے نیچے آنے سے ایک صفائی ورکرہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے کاغذنگر میں کل شب پیش آیا۔مہلوک کی شناخت 46سالہ ناگیش کے طورپر کی گئی ہے، وہ گنیش کی مورتیوں کے وسرجن کے دوران بھاری کرین کے پہئے کے نیچے آکرشدیدزخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لئے کریم نگر کے اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ حادثہ کرین آپریٹر کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ حادثہ کے بعد آپریٹر فرار ہو گیا۔
سرپور (ٹی) کے ایم ایل اے ڈاکٹر پی ہریش بابو اور ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز) شردھا شکلا نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور حادثہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔دریں اثنا، سینی ٹیشن ورکرس نے مہلوک کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈیوٹی کا بائیکاٹ کیا۔ پولیس کی جانب سے کرین آپریٹر کے خلاف کارروائی اور انصاف کی یقین دہانی پر انہوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔