شہر کی خبریں

تلنگانہ ریاست ترقیاتی اورفلاحی اسکیمات نافذکرنے میں مثال بن گئی:مئیر حیدرآباد

تلنگانہ ریاست ترقیاتی اورفلاحی اسکیمات نافذکرنے میں مثال بن گئی:مئیر حیدرآباد

 

میئر حیدرآباد وجئے لکشمی نے کمشنر امرپالی کٹا کے ساتھ گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) ہیڈکوارٹرس میں یوم عوامی حکمرانی کے موقع پر قومی پرچم لہرایا اور پولیس کی سلامی لی۔بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ 17 ستمبر تلنگانہ قوم کی جدوجہد اور شاہی راج سے آزادی کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات کو نافذ کرنے اور اسکیموں کو عوام کے قریب لانے کے سلسلہ میں سیلف گورننس میں ملک میں ایک مثالی بن گئی ہے۔میئر نے کہا کہ ریونت ریڈی واحد وزیراعلی ہیں جو خواتین اور طلباء کے لئے بڑے بھائی کی طرح کھڑے رہے ہیں۔ عوامی حکمرانی پروگرام میں اب تک 26,48,521 خاندانوں سے 24,74,325 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ میئر نے کہا کہ عوام کی حکومت کے لیے عوام کا تعاون ہمیشہ موجود رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button