ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

ہم دفعہ 370 کی بحالی کے لئے دوبارہ عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 16 ستمبر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے نیشنل کانفرنس دفعہ 370 کی بحالی کے لئے لڑائی جاری رکھے گی انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ وہ اس سلسلے میں دوبارہ عدالت عظمیٰ کا دورازہ کھٹکھٹائیں گے موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا عوامی اتحاد پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان الائنس کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘یہ لوگوں کو تقسیم کرنے اور ہمیں لوٹنے کی اسٹرٹیجی ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘مجھے بتائیں اس (انجینئر رشید) کو آج ہی کیوں رہا کیا گیا،لوگ یہ سب جانتے ہیں’۔

دفعہ 370 کی بحالی کے بارے میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ‘ہم دفعہ 370 کی بحالی کے لئے لڑائی جا ری رکھیں گے’۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کے لئے دوبارہ عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے،ہمارے حق میں اب تک دو بار فیصلہ آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button