تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
شدید بارش اورسیلاب‘ مرکز سے مدد کی طلبی:سرینواس ریڈی
حیدرآباد، 15 ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز) — تلنگانہ کے وزیرِ ریونیو، سرینواس ریڈی نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں بارش اور شدید سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر مرکز سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے ایک تلگو نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی خصوصی ٹیموں کو متاثرین سے ملاقات کروا چکے ہیں۔
سرینواس ریڈی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے وزیرِ اعظم مودی اور مرکزی وزیرِ داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کا وقت مانگا ہے تاکہ قدرتی آفات سے ریاست کو پہنچنے والے بھاری نقصان کی تفصیلات فراہم کی جا سکیں اور مزید مدد طلب کی جا سکے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ریاست میں سیلاب اور دیگر آفات سے نمٹنے کے لیے تمام اضلاع میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کو مؤثر بنانے کے منصوبے بنائے جائیں گے۔