الجزائر کے صدر 84.30 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوبارہ منتخب ہوئے
الجزائر، 15 ستمبر: الجزائر کے سبکدوش ہونے والے صدر عبدالمجید تبون نے 84.30 فیصد ووٹ حاصل کر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
یہ معلومات الجزائر کی آئینی عدالت کے صدر عمر بیلہادج نے دی۔
مسٹر بلہادج نے ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ مسٹرتبون نے 84.30 فیصد ووٹ حاصل کرکے مکمل اکثریت کے ساتھ انتخاب جیتا ہے۔
عدالت کے سربراہ نے ہفتہ کو کہا کہ ابتدائی نتائج کو چیلنج کرنے کے لیے اس ہفتے کے شروع میں دو دیگر امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی اپیلوں کو قبول کیا گیا ہے اور ان کا جائزہ لیا گیا۔
الجزائر میں 7 ستمبر کواچانک صدارتی انتخابات ہوئے تھے۔ انتخابی اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے کہاتھا کہ مسٹر تبون نے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 94 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کی ہے، جس کے بعد مسٹر تبون کے حریفوں، سوسائٹی فار پیس پارٹی موومنٹ کے رہنما عبدالعالی حسانی شریف اور سوشلسٹ فورسز فرنٹ کے امیدوار یوسف اوشیش نے ابتدائی نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے منگل کو آئینی عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔