ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

بیٹے پر بھروسہ کرنا مہنگاپڑا۔ جھونپڑی فروخت کرتے ہوئے ضعیف ماں باپ کو بے گھرکردیاگیا

بیٹے پر بھروسہ کرنا مہنگاپڑا۔ جھونپڑی فروخت کرتے ہوئے ضعیف ماں باپ کو بے گھرکردیاگیا

دیکھ بھال کرنے کا بیٹے پر بھروسہ کرنا ضعیف جوڑے کو مہنگاپڑاکیونکہ بیٹے نے اس جوڑے کی جھونپڑی کسی اورخاتون کو فروخت کردی اوراس خاتون نے جھونپڑی کو مہندم کرتے ہوئے اس جوڑے کو بے گھر کردیا۔یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے بھیما ورم میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ناگنا اور اپیاما نے اپنی اراضی فروخت کرتے ہوئے ایک جھونپڑی بنائی۔بیٹے کی جانب سے دیکھ بھال کرنے کی یقین دہانی پر انہوں نے اس جھونپڑی کو اپنے چھوٹے بیٹے سومیشور کے نام کردیا تاہم ان کے بیٹے نے یہ جھونپڑی دوسری خاتون کو فروخت کردیا۔تب ہی سے یہ خاتون اس جھونپڑی کو خالی کرنے کیلئے دباو ڈال رہی تھی تاہم اس پر توجہ نہ دینے پر اس خاتون نے ضعیف جوڑے پر حملہ کردیا اور جھونپڑی کو منہدم کرتے ہوئے ان کو بے گھر کردیا۔ بزرگ جوڑے کا مطالبہ ہے کہ حکام ان کے ساتھ انصاف کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button