تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

آخر حکومت بی آرایس قائدین سے خوفزدہ کیوں ہے؟: کے ٹی آر

آخر حکومت بی آرایس قائدین سے خوفزدہ کیوں ہے؟: کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ 13;ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراءو نے ریاست بھر میں بی آرایس قائدین اور کارکنوں کی گرفتاری اور گھروں پر نظر بندی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بی آرایس لیڈرس کی کل آدھی رات کو غیر قانونی گرفتاری اور آج ریاست بھر میں بی آرایس قائدین کو گھروں میں نظر بند کئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔ انہوں نے استفسار کیاکہ کیا عوامی حکمرانی میں اپوزیشن کو احتجاج کا حق حاصل نہیں ہے;238; ۔ کے ٹی آر نے کہاکہ اندرماں راجیم کے نام پر ایمرجنسی کے ایام پر عمل کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ آخر بی آرایس قائدین سے حکومت خوفزدہ کیوں ہے ۔ کے ٹی آر نے کہاکہ وہ ریاست بھر میں بی آرایس قائدین کی گرفتاری اور نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے رکن اسمبلی حضور آباد کوشک ریڈی کی کونڈہ پور میں واقع رہائش گاہ پر حملہ میں ملوث اے گاندھی اور کانگریس کے غنڈوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ خاطیوں کو چھوڑ تے ہوئے بی آرایس قائدین کو گرفتار کرنا ریاست میں حکمران جماعت کی نچلی درجہ کی پالیسی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے پرزورانداز میں کہاکہ اقتدار مستقل نہیں ہوتا ۔ کے ٹی آر نے کہاکہ ریاست کے عوام کانگریس کے غیر جمہوری روےہ کا مشاہدہ کررہے ہیں ۔ عوامی مسائل پر استفسار کرنے پر عوامی نمائندوں کو نشانہ بنایاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت اپوزیشن اراکین اسمبلی پرحملہ کا کلچر لے آئی ہے ۔ ایسے حالات ماضی میں کبھی نہیں دیکھے گئے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ بی آرایس تلنگانہ کی ساکھ کو متاثر کرنے والے کسی بھی قسم کے طرز عمل کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ عوام مشاہدہ کررہے ہیں ۔ وہ وقت آنے پر کانگریس پارٹی کو ضرور سبق سکھائیں گے ۔ کے ٹی آر نے بی آرایس قائدین کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button