تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

امام پیٹ اقامتی اسکول میں داخلوں کے عمل میں بے ضابطگیوں کا الزام

والدین کا سڑک پر راستہ روکو احتجاج۔ٹریفک نظام درہم برہم

حیدرآباد۔12 ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز) ضلع سورےہ پیٹ کے امام پیٹ کے سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل اسکول میں داخلوں کے عمل میں بے ضابطگیوں کے خلاف والدین نے آج احتجاج کیا۔ والدین نے الزام عائد کیا کہ اسکول حکام نے دستیاب نشستوں کی تعداد کے بارے میں واضح تفصیلات فراہم کیے بغیر داخلہ کا عمل مکمل کیا۔

احتجاج کے باعث دوراج پلی اور مریال گوڑہ روڈ پر ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔ والدین کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر حکام نے بتایا کہ کلاس پانچویں تا نویں میں صرف دو نشستیں مخلوعہ ہیں، لیکن بعد میں نشستوں کی تعداد بڑھا کر 45 کردی گئی۔ اس پر والدین میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے۔

مشتعل والدین نے اسکول کے عہدیداروں سے رابطہ کیا تو عہدیداروں نے سوال کیا کہ آیا ان کے پاس وزراء یا ارکان اسمبلی کے سفارشی مکتوبات ہیں۔ اس ردعمل پر والدین نے داخلوں کے عمل میں ممکنہ بے ضابطگیوں پر احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ ان کے بچوں کی نشستوں کو دوسروں کو مختص کردیا گیا ہے۔

والدین نے سڑک پر بیٹھ کر احتجاج منظم کیا اور راستہ روک کر داخلوں کے عمل میں شفافیت کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button