تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

تلنگانہ انتخابات میں والمیکی اسکام فنڈس کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ

تحقیقاتی ایجنسیاں سازش کا پردہ فاش کریں ۔ خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے: کے ٹی آر

تلنگانہ انتخابات میں والمیکی اسکام فنڈس کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ

تحقیقاتی ایجنسیاں سازش کا پردہ فاش کریں ۔ خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے

ریاست میں ایک اور اسکام کا اشارہ ۔ تلنگانہ عوام آپ کو دیکھ رہے ہیں ’’اسکام گریس‘‘:کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ 11:ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)پڑوسی ریاست کرناٹک میں سنگین والمیکی اسکام میں انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے چارج شیٹ کے ادخال کے ساتھ ہی کار گزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراءو نے اس بات کا اعادہ کیاکہ کانگریس نے تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابی مہم کے اخراجات کےلئے کرناٹک کے فنڈس کا غلط استعمال کیا ۔ انہوں نے کروڑہا روپئے کے اسکام کی گہرائی سے جانچ اور اسکام میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ ای ڈی کی طرف سے داخل کردہ حالےہ چارج شیٹ کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہ جس میں والمیکی اسکام فنڈس کو تلنگانہ کی طرف موڑنے کا اشارہ دیاگیا‘راماراءو نے کہاکہ کانگریس عوامی فنڈس کے بے دریغ غلط استعمال میں ملوث ہے ۔ ای ڈی نے کانگریس لیڈر وسابق وزیر کرناٹک بی ناگیندر کے والمیکی اسکام میں سرغنہ کے طور پر ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

تلنگانہ کانگریس نے اپنی انتخابی مہم میں قبائلیوں کی فلاح وبہبود کےلئے مختص فنڈس کا غلط استعمال کرتے ہوئے اوچھی حرکت کی ہے ۔ ےہ نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ ایک مجرمانہ عمل ہے ۔ کے ٹی آر نے کہاکہ اس اسکام میں کرناٹک مہارشی والمیکی شیڈولڈ ٹرائب ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ سے مبینہ طورپر 187کروڑ روپئے کی منتقلی عمل میں آئی ہے ۔ ےہ فنڈس مبینہ طور پر ناگیندر کے ذریعہ استعمال کئے گئے اور تلنگانہ کانگریس نے اپنی انتخابی مہم کو تقویت دینے کےلئے رقم کا استعمال کیا ۔ راماراءو نے کہاکہ ای ڈی نے حقیقت کو آشکار کیاہے جو کہ ہم ہمیشہ سے ہی کہتے آرہے تھے ۔ کانگریس کے قائدین نے بڑی بے شرمی کے ساتھ قبائلی فلاح وبہبود کےلئے مختص فنڈس کا غلط استعمال کیا اور اسے اپنے سیاسی فوائد کےلئے خرچ کیا ۔ راماراءو نے مزید کہاکہ ستےہ نارائنا ورما اسکام کے کلیدی ملزم وحیدرآبادی بلڈر کے تلنگانہ کے کانگریس کے سرکرہ قائدین کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ۔ جس سے ان کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں ۔

کارگزار صدر بی آرایس نے تحقیقاتی ایجنسیوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملہ کی جامع جانچ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام خاطیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ اس اسکام میں مبینہ طور پر کانگریس کے کئی لیڈرس ملوث ہیں ۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کو چاہئے کہ وہ اس سازش کو بے نقاب کریں اور خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دے ۔ کے ٹی آر نے تلنگانہ میں کانگریس کے ایک اور اسکام کی طرف اشارہ کیا اور کہاکہ ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت ضلع رنگاریڈی کے موچرلہ گاءوں میں 2000ایکر اراضی کے ڈیولپمنٹ کے لئے دبئی کی عمار بلڈر س کے ساتھ ہاتھ ملا رہی ہے ۔ جسے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی چوتھے شہر کے طور پر ترقی دے رہے ہیں ۔ کمپنی نے مبینہ طور پر اس شرط کے ساتھ مجوزہ پروجیکٹ کےلئے رضا مندی کا اظہار کیا کہ حکومت اسے طویل مدت سے جاری ’’بولڈر ہلز پروجیکٹ‘‘کیس سے نجات دلانے میں مدد کرے گی ۔ انہوں نے اس معاہدہ اور بولڈرہلز پروجیکٹ سے متعلق طویل عرصہ سے جاری تنازعہ کے درمیان ممکنہ تعلق کا اشارہ دیا جوکہ اس وقت کی کانگریس حکومت اور عمار ایم جی ایف کے درمیان اشتراک پر مبنی تھا ۔ کے ٹی آر نے پر پوسٹ کیاکہ تلنگانہ آپ کو دیکھ رہاہے ’’اسکام گریس‘‘ ۔ ایسا محسوس ہوتاہے کہ یہ ایک اور کانگریس انتظامیہ کی طرف سے ایک اور اسکام ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button