جرائم و حادثات

10 ماہ کے بچے کی مسخ شدہ لاش دستیاب، کتوں کے حملہ میں موت کا شبہ

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بودھن ٹاون میں بس اسٹینڈ کے قریب 10 ماہ کے بچے کی مسخ شدہ لاش پائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل، ایک بھکاری خاتون اپنے بیٹے کو بس اسٹینڈ کے قریب چھوڑ کر رفع حاجت کے لیے قریبی کھلی جگہ پر چلی گئی۔ جب وہ واپس آئی تو لڑکا کہیں نہیں تھا۔ اس نے بچے کو ہر جگہ تلاش کیا، اور جب وہ نہیں ملا تو اس نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس کو قریبی علاقہ سے ایک بچے کے جسم کے اعضاء ملے، جو کتوں نے کھا لیے تھے۔ پولیس نے بچے کے جسم کے اعضاء کو اکٹھا کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ لاش کے اعضاء اسی لڑکے کے تھے یا کسی اور بچے کے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button