تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
سیلاب متاثرین کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کی جائے گی:کلکٹر مزمل خان
حیدرآباد 10-ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز) تلنگانہ کے سیلاب سے متاثرہ ضلع کھمم کے متاثرین کے بینک کھاتوں میں آج سے مالی امداد جمع کروائی جائے گی۔ کلکٹر کھمم مزمل خان نے کہا کہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق اب تک کھمم ضلع میں سیلاب کی وجہ سے 339.45 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے اور سیلاب کی وجہ سے 146 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو شناختی کارڈ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ فلاحی اداروں کے ذریعہ روزگار کے پروگرام فراہم کرنے کو ترجیح دی جائے۔
چونکہ ہزاروں خاندان بے گھر ہیں، حکومت کی طرف سے دی جانے والی عارضی امداد کے ساتھ متعلقہ فلاحی اداروں کے ذریعہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں متاثرہ خاندانوں کو شناختی کارڈ بھی دیئے جائیں گے۔