تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

سیلاب متاثرین کےلئے دوماہ کی تنخواہ عطیہ دینے کانگریس کے ارکان مقننہ‘ارکان پارلیمان ودیگر کا اعلان

کانگریس کے ارکان مقننہ‘ارکان پارلیمان ودیگر کا فیصلہ

 

حیدرآباد، 8 ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز): کانگریس کے ارکان مقننہ، ارکان پارلیمان، اور دیگر نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنی دو ماہ کی تنخواہ عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر امور مقننہ ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی ہدایت کے مطابق تمام منتخب عوامی نمائندے، کارپوریشن کے نائب صدور، اور مشیران بھی اپنی دو ماہ کی تنخواہ عطیہ دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر نے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بی آر ایس کے ارکان مقننہ اور ارکان پارلیمان نے پہلے ہی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button