تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

صحافیوں کے تمام مسائل کی یکسوئی کےلئے ریاستی حکومت پرعزم ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی

حیدرآباد۔8ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج رویندرا بھارتی میں جواہر لال نہرو جرنلسٹس ایم اے سی ہاﺅزنگ سوسائٹی کو اراضی الاٹمنٹ کے پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر چیف منسٹر نے صحافی برادری کو درپیش مسائل بالخصوص امکنہ کے مسئلہ کی یکسوئی کےلئے اقدامات کا وعدہ کیا۔چیف منسٹر نے سماج میں صحافیوں کے اہم کردار کا اعتراف کیا اور صحافیوں کا ڈاکٹرس سے تقابل کیا۔انہوںنے کہاکہ صحافی معاشرے کا علاج کرتے ہیں ۔

انہوںنے صحافیوں کےلئے امکنہ کے الاٹمنٹ کے آغاز کا سہرا سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے سرباندھااور شرکاءکو یقین دلایاکہ کانگریس حکومت صحافیوں کے دیرینہ مسائل کی مستقل یکسوئی کو یقینی بنائے گی۔

انہوںنے کہاکہ ہر پیشہ کو اپنے وقار کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ صحافت بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت کا مقصد پالیسی نظام کے تئیں اعتماد کو فروغ دیناہے۔صحافی بھی اس نظام کا لازمی طور پر حصہ ہیں۔چیف منسٹر نے موجودہ صحافت پر تشویش کا اظہار

کیا اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے بجائے جھوٹے پروپگنڈے کو ترجیح دینے پر چند میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوںنے صحافیوں پر زوردیاکہ وہ اپنے پیشہ کی ساکھ کو بحال کرنے کےلئے آگے آئیں ۔چند افراد کی حرکتوں سے پیشہ صحافت داغدار ہورہاہے۔چیف منسٹر نے صحافی برادری کو یقین دلایاکہ کانگریس حکومت حقیقی صحافیوں کے تحفظ کےلئے پرعزم ہے۔انہوںنے میڈیا اکیڈیمی کو صحافیوں کو ہیلت سیکورٹی کارڈ ‘ایکریڈٹیشن کارڈ ودیگر مسائل کی یکسوئی کےلئے نیا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہاکہ میڈیا اکیڈیمی کو خصوصی ترقیاتی فنڈ کے طور پر 10کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کسی کو بھی رہائش کی فکر نہیں کرنی چاہئے۔تمام اہل صحافیوں کو فیوچر سٹی میں بھی شراکت دار بنایاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ آئیے ہم سب مل کر فورتھ سٹی اور فیوچر سٹی کی تعمیر میں حصہ لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button