تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
حمایت ساگر اورعثمان ساگرلبریز‘کسی بھی وقت پانی کا اخراج ممکن
محفوظ مقامات منتقل ہوجانے نچلے علاقوں کے عوام سے حیدراکی خواہش
حیدرآباد۔7ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)حیدرآباد میں تالابوں کے ایف ٹی ایل اوربفرزونس میں غیر مجاز تعمیرات کومنہدم کرنے کیلئے حال ہی میں تشکیل دیئے گئے ادارہ حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ مانیٹرنگ ایجنسی (حیدرا)کے عہدیداروں نے موسی ندی کے نچلے علاقوں میں مقیم افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ شدید بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظرمحفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔دوریزروائرس حمایت ساگر اورعثمان ساگرلبریزہوگئے ہیں اور توقع ہے کہ پانی کسی بھی لمحہ چھوڑاجائے گا۔حیدرا اورریونیو کے عہدیداروں نے شنکرنگر، چادرگھاٹ اورموسی رام باغ کے علاقوں کاآج دورہ کیا۔