سی وی آننددوبارہ کمشنر پولیس حیدرآباد مقرر
سی وی آننددوبارہ کمشنر پولیس حیدرآباد مقرر
حیدرآباد۔7ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز) سی وی آنند کو کے سرینواس ریڈی کی جگہ دوبارہ کمشنرپولیس حیدرآبادمقررکیاگیا ہے۔1991بیاچ کے آئی پی ایس آفیسرسی وی آنند قانون کے نفاذ میں اپنے وسیع کیرئیر کے لئے جانے جاتے ہیں۔انہوں نے جن علاقوں میں خدمات انجام دیں‘ ان علاقوں میں اہم اصلاحات پر عمل کرنے اورپولیس آپریشنس کو عصری بنانے کی شبیہ رکھتے ہیں۔آنند نے کمشنر پولیس سائبرآباد کے طورپر2013سے 2016تک خدمات انجام دی تھیں جہاں انہوں نے ٹکنالوجی کے ذریعہ اربن پولیسنگ میں اضافہ بشمول سی سی ٹی وی سسٹمس متعارف کرنے اورٹریفک مینجمنٹ کے بہتر انصرام کے لئے اہم خدمات انجام دی ہیں۔اپنے دورمیں انہوں نے لااینڈ آرڈرکی برقراری پرتوجہ مرکوز کی، کامیابی کے ساتھ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کو یقینی بنایا اور مختلف اقدامات کے ذریعہ ٹریفک مینجمنٹ اقدامات پر عمل کیا۔انہوں نے نارکوٹکس اور سائبرمجرمین کے خلاف جدوجہد میں شدت پیدا کی جس کے نتیجہ میں ریاست میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا قیام عمل میں آیا۔اسی دوران کے سرینواس ریڈی کا تبادلہ ڈائرکٹرجنرل ویجلنس اینڈانفورسمنٹ کے طورپرکردیاگیا ہے۔ دیگر عہدیداروں جن کا تبادلہ کیاگیا ہے یا ان کوزائد ذمہ داری دی گئی ہے، ان میں ایس وجئے کمارایڈیشنل ڈائرکٹرجنرل (پرسونل) بھی شامل ہیں جن کو ڈی جی اے سی بی مقررکیاگیا ہے۔مہیش مرلی دھربھگوت ایڈیشنل ڈی جی لااینڈ آرڈر، اے ڈی جی ایف اے سی (پرسونل اینڈ ویلفیر) اورایم رمیش آئی جی پی (پرویژنل اینڈ لاجسٹکس)کو آئی جی پی کے ایف اے سی(اسپورٹس) مقررکیاگیا ہے۔