منی سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل راجندر نگر پر دو ماہ طویل مفت میڈیکل کیمپ
لڑکیوں اور خواتین کے لئے خوشخبری
منی سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل راجندر نگر پر دو ماہ طویل مفت میڈیکل کیمپ
کیمپ میں نوزائیدہ لڑکی سے معمر خاتون تک کے علاج کی سہولت:ڈاکٹر صحیبہ شکور
حیدرآباد۔ستمبر: خواتین عام طور پر صحت کے معاملہ میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات وقت مقررہ پرعلاج ومعالجہ نہ ہونے سے مرض مزید پیچیدہ ہوجاتاہے اور مسائل پیدا ہوتے ہیں۔گھریلو زندگی میں خواتین کی اہمیت مسلمہ ہے۔اگر خانہ دار خاتون بیمار ہوجاتی ہیں تو سارے گھر کا نظام درہم برہم ہوجاتاہے۔خاتون کی صحت کااثر بچوں پر بھی بہت زیادہ پڑتاہے ۔صبح سے شام تک خواتین گھریلو کام کاج میں مصروف رہتی ہیں ۔اس دوران وہ اپنی صحت پر توجہ نہیں
دیتیں اورصحت کا کچھ مسئلہ درپیش ہوجائے تو سردمہری کا مظاہرہ کرتی ہیں اور ڈاکٹرس سے رجوع ہونے سے اجتناب کرتی ہیں۔ایسے حالات میں بعض اوقات مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ خواتین کی صحت سے متعلق شعور بیداری کے ساتھ ساتھ مفت علا ج ومعالجہ کی سہولت کےلئے منیٰ سوپر اسپشیالٹی ہاسپٹل کی جانب سے ایک خصوصی پیشکش کی گئی ہے۔دواخانہ کی جانب سے لڑکیوں اور خواتین کے لئے دو ماہ پر مشتمل صحت بیداری مہم منی سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹل پلر نمبر 254راجندر نگر پر چلائی جائیگی جس کا آغاز 10ستمبر سے ہوگا جو 10نومبر تک جاری رہے گی۔
چیرپرسن منیٰ سوپر اسپشیالٹی ہاسپٹل ڈاکٹر صحیبہ شکور ماہر امراض نسواں نے بتایا کہ خواتین کے صحت کے مسائل سے متعلق شعور بیداری کے ساتھ ساتھ علاج ومعالجہ کی سہولت کی فراہمی کےلئے مذکورہ بالا ہاسپٹل میں مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کافیصلہ کیاگیاہے۔میڈیکل کیمپ میں نوزائیدہ لڑکی سے لے کر معمر خاتون کی مفت تشخیص کی جائے گی۔پیدائشی طور پرکمزور لڑکیوں کے علاوہ ہر عمر کی لڑکیوں اورخواتین کے صحت کے مسائل سے متعلق مفت تشخیص ماہرین امراض نسواں کریں گے۔اس مفت صحت بیداری کیمپ کے دوران نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے مسائل جیسے چہروں پر بالوں کا آجانا۔
ماہواری کی شکایت ،دوران حمل آ ونل کا نیچے آجانا،بچہ دانی میں سیسٹ کا ہونا۔شوگر،بی پی،بانجھ پن کے علاوہ بریسٹ کینسر۔ہڈیوں کا کمزور ہوجانا،امراض جلد سے متاثرہ لڑکیوں اور خواتین کا علاج،شادی سے قبل لڑکیوں کو عینکوں سے نجات،آنکھوں کا ترچھاپن اور دیگر امراض کا انتہائی کم شرح پر
علاج کیا جائے گا۔ لیڈی ڈاکٹرس کے علاوہ لیڈی سرجن کی خدمات حاصل رہے گی۔ڈاکٹروں سے مشاورت بالکل مفت رہے گی۔ٹسٹوں پر 20فیصد کی رعایت دی جائے گی اور ادویات پر 10فیصد کی چھوٹ رہے گی۔اس موقع پر منی ہیلت کارڈ بھی دستیاب رہے گا جس کی مدت دو سال رہے گی۔تمام شعبہ جات میں دواخانہ میں ماہر لیڈی ڈاکٹرس کی خدمات حاصل رہے گی۔خواتین و لڑکیوں سے کثیر تعداد میں استفادہ کے خواہش کی گئی ہے۔