تعلیم ؍ ایجوکیشن

طلبہ پر اساتذہ کا احترام لازمی

طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ وہ اساتذہ کا ادب و احترام کرے کیونکہ تعلیمی قابلیت کے ذریعے ہی آپکا مُستقبل روشن و تابناک ہوتاہے اپنے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کا بھی ادب اور احترام کرے ان خیالات کا اظہار سینیئر بی ار قائد بہادر پورہ مسٹر ایس اے قیصر نے اج یوم اساتذہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی نے اپنی حکومت میں تقریبآ 204 اقامتی اسکولس کا قیام عمل میں لایا تاکہ اقلیتی طلباء و طالبات بھی اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکے اُنھوں نے فرحت اسکول کے طالب علموں کو یوم اساتذہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ فرحت اسکول کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ اسکول کے پرنسپل پروفیسر امیر علی کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں بھی مبارکباد پیش کی اور ان کا شُکریہ ادا کیا جنھوں نے اُنھیں اس تقریب میں شرکت کا موقع فراہم کیا ایس اے قیصر جو تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی کی شرکت کی جن کے ہاتھوں سے طلباء و طالبات میں انعامات و اسنادا ت تقسیم کئے ۔اس موقعہ پر استاذہ بشمول آفرین سلطانہ ،امرین بیگم ،نہا بیگم ،نسرین سلطانہ ،شاہین سلطانہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button