تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

تلنگانہ میں سیلاب ۔ راحت اوربحالی کے کام جاری:پونم پربھاکر


حیدرآباد;ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ شدید بارش اور آفات کے حالات میں عوام محتاط رہیں ۔ انہوں نے ویڈیوپیام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی ریونت ریڈی، کابینی وزراء ، ایم ایل ایز اور ایم پیز کی قیادت میں راحت اوربحالی کے کام انجام دیئے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سیاست کرنے والے سیاست کرتے ہیں ۔ ہم ایک ذمہ دار حکومت کے طور پر ہر قسم کے پروگرام کر رہے ہیں ۔
حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ قدرتی آفات کو روکنے کی طاقت کسی کے پاس نہیں ہے ۔ ہم ہر طرح سے نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ہم مرکز سے تعاون کے خواہاں ہیں ،ہم نے حکام کو کہیں بھی آفات سے نمٹنے کے احکامات دیے ہیں ۔
انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداروں کی عوام کے لیے قابل رسائی ہونا چاہیے ۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ حکومت عوامی حکمرانی میں آپ سب کا ساتھ دے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button