تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

بی آرایس کے ارکان پارلیمان ومقننہ کا سیلاب متاثرین کےلئے ایک ماہ کی تنخواہ کا عطیہ

بی آرایس کے ارکان پارلیمان ومقننہ کا سیلاب متاثرین کےلئے ایک ماہ کی تنخواہ کا عطیہ

پارٹی کیڈر ضرورت مندوں کی مدد کےلئے فراخدلانہ عطیات دے:کے سی آر

حیدرآباد ;ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)بھارت راشٹرا سمیتی (بی آرایس)نے اعلان کیاہے کہ تلنگانہ بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد اور سیلاب متاثرین کےلئے امدادی سرگرمیوں میں تعاون کے خصوص میں پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی ‘اراکین قانون سازکونسل اور ارکان پارلیمنٹ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کا عطےہ دیں گے ۔

بی آرایس سربراہ وسابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راءو کی ہدایت پراس فیصلہ کا اعلان سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ ہریش راءو نے آج کیا ۔ بی آرایس قیادت نے پارٹی کیڈر پرزوردیاکہ وہ بچاءو اور راحتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ علاوہ ازیں پارٹی قائدین اور کارکنوں سے کہاگیاہے کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کےلئے فراخدلانہ عطیات دیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button