تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

تلنگانہ وقف بورڈ کی 6ستمبر کو جے پی سی سے نمائندگی

وقف ترمیمی بل کے خلاف وقف بورڈ کا اجلاس

بیرسٹر اسد اویسی ودیگر کی شرکت

 

حیدرآباد۔2ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز) وقف ترمیمی بل 2024 کے حوالے سے تلنگانہ وقف بورڈ کے اراکین اور علماء کرام کا اجلاس آج صدرنشین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی کے چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور دیگر نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ تلنگانہ وقف بورڈ کے گزشتہ اجلاس میں وقف ترمیمی بل 2024 کو رد کردیا گیا تھا اور مذکورہ بالا بل کی شدید مخالفت کی گئی تھی۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ وقف بورڈ نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے نمائندگی کا فیصلہ کیا تھا اور جے پی سی سے ملاقات کے لئے وقت کی خواہش کی تھی۔ جے پی سی نے دہلی میں تلنگانہ وقف بورڈ کو 6ستمبر کو 2:30 بجے دوپہر کا وقت مقرر کیا ہے۔ صدرنشین وقف بورڈ کے ہمراہ 7 رکنی وفد جے پی سی سے نمائندگی کرے گا۔

آج منعقدہ اجلاس میں محمد علی شبیر مشیر اقلیتی امور تلنگانہ، فہیم قریشی صدرنشین ٹی جی ایم آر آئی ای ایس، مولانا سید اکبر نظام الدین صابری، ایم اے مقیت، نثار آغا، تفسیر اقبال سکریٹری ٹی جی ایم آر آئی ای ایس، صدرنشین تلنگانہ مائناریٹی فینانس کارپوریشن عبیداللہ کوتوال، صدرنشین اردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان اور دیگر نے شرکت کی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button