متفرق

نابینا سعودی نوجوان جو ماہر ڈرائیور بھی ہے

نابینا سعودی نوجوان جو ماہر ڈرائیور بھی ہے

ریاض، 2 ستمبر: انسان کا بصارت سے محروم ہونا ایک بڑی معذوری ہے لیکن کچھ ایسے بلند حوصلہ انسان ہوتے ہیں جو معذوری کو محرومی بنانے کے بجائے اپنی طاقت بنا لیتے ہیں۔
ایسے ہی با حوصلہ نوجوانوں میں شامل ہے سعودی شہری منصور الدھام، جس کی آنکھیں روشن نہیں لیکن اس نے اس تاریکی کو اپنی زندگی میں نہ پھیلنے دیا بلکہ بلند ہمت وحوصلے کے ساتھ کئی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے دنیا بھر کے لیے مثال قائم کی ہے۔
29 سالہ منصور الدھام نہ صرف حافظ قرآن ہیں بلکہ مہارت سے کار ڈرائیو کر لیتے ہیں، اس کے ساتھ ہی جدید کے تمام الیکٹرونکس آلات بشمول موبائل فون اور سوشل میڈیا کا با آسانی استعمال کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔
سعودی ٹی وی چینل کے معروف پروگرام صباح السعودیہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے منصور الدھام نے بتایا کہ وہ اپنے تمام کام خود انجام دیتے ہیں۔ گاڑی ڈرائیو کرنے کے ساتھ موبائل فون اور سوشل میڈیا کا استعمال عام لوگوں کی طرح کرتے ہیں اور اس میں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔
اس کے علاوہ وہ اپنا دن عام لوگوں کی طرح نارمل گزارتے ہیں، اہل خانہ کے ساتھ واک پر بھی جاتے ہیں اور اپنے نابینا اور معذور دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔
نوجوان نے اپنی تعلیمی قابلیت اور نجی زندگی سے متعلق بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کی اور عربی میں گریجویشن کیا۔ میری شادی ہوئی اور اب میں 2 بیٹیوں کا باپ ہوں۔
منصور الدھام کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بینائی کھوئی لیکن اللہ نے انہیں بصیرت دی تاکہ وہ اپنی زندگی عام لوگوں کی طرح گزار سکیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی چیک کریں۔
Close
Back to top button