شہر کی خبریں
حیدرآباد کے گچی باولی میں سب سے زیادہ 97ملی میٹربارش ریکارڈ
حیدرآباد کے گچی باولی میں سب سے زیادہ 97ملی میٹربارش ریکارڈ
شہرحیدرآباد کے گچی باولی میں سب سے زیادہ 97ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے اعداد و شمار کے مطابق یہ شہر میں سب سے زیادہ بارش ہے۔اتوار کی رات دیر گئے شروع بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔بارش سے پیر کی صبح ٹریفک میں خلل پڑا۔ گچی باولی کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی شدیدبارش ہوئی۔ سیری لنگم پلی میں یونیورسٹی آف حیدرآباد میں 86 ملی میٹر اور لنگم پلی میں 85.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کوکٹ پلی میں 85 ملی میٹر جبکہ ایل بی نگر میں 62 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔