تلنگانہ میں آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے اور تعیناتی
تلنگانہ میں آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے اور تعیناتی
تفسیر اقبال کو سکریٹری ٹمریزکی ذمہ داری ۔عائشہ مسرت خانم کا تبادلہ
شیخ یاسمین باشا ہ ڈائریکٹر بہبود اقلیت ‘محمداسد اللہ سی ای او وقف بورڈ مقرر
حیدرآباد۔31اگست(آداب تلنگانہ نیوز) ریاست تلنگانہ میں آئی اے ایس آفیسر س کے تبادلے اور تعیناتی عمل میں آئی ۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے آج احکام جاری کئے۔کے سریندرا موہن آئی اے ایس سکریٹری برائے حکومت (کانکنی ومعدنیات)آئی اینڈ سی محکمہ کو ڈائریکٹر مائنس اینڈ جیالوجی کی مکمل اضافی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ تفسیر اقبا ل اسپیشل سکریٹری برائے حکومت محکمہ بہبود اقلیت کو سکریٹری تلنگانہ میناریٹیز ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی کی مکمل اضافی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے جبکہ عائشہ مسرت خانم کا تبادلہ عمل میں لایاگیا۔تفسیر اقبال ڈی آئی جی ‘آئی ایس ڈبلیو کے عہدہ کی اضافی ذمہ داری بھی سنبھالیںگے جبکہ عائشہ مسرت خانم کو محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔شیخ یاسمین باشاہ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر اینڈ سیری کلچر کو ڈائریکٹر میناریٹیز ویلفیر کی مکمل اضافی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔محمد اسد اللہ اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر ایچ ایم ڈی اے کو سی ای او وقف بورڈ مقررکیاگیاہے۔