تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

اوٹکور میں مجلس کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

اوٹکور 31/اگست (آداب تلنگانہ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل مستقر کے مجلس دفتر میں مجلس اتحادالمسلیمین کی رکنیت سازی مہم کا آغاز جناب محمد پاشاہ حسن آباد صدر مجلس اوٹکور ٹاؤن۔اور جناب محمد اسماعیل جنرل سکریٹری مجلس ضلع نارائن پیٹ عبدالرحمن جنرل سیکرٹری مجلس اوٹکور کے ہاتھوں عمل میں آیا۔جناب محمد پاشاہ حسن آباد صدر مجلس اوٹکور نے اپنے خطاب میں کہاکہ تمام مجلس قائدین کارکنوں اور محبان مجلس اوٹکور سے پر خلوص گزارش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ممبر شپ حاصل کر کے اوٹکور میں مجلس کو مضبوط و مستحکم کریں۔اس موقع پر محمد اسماعیل مسعود محمد رفیع پورلا وقاریونس مجاھد دیسائی۔رحمت اللہ جکلیر۔شاکر خان۔محمدفاروق۔ محمد مجیب محمد آصف کے علاوہ دیگر کارکن شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button