تعلیم ؍ ایجوکیشن
ریمس ایجوکیشن انٹرنیشنل کا مانو میں ترقیاتی پروگراموں کے آغاز کا منصوبہ
ڈاکٹر شاجو جمال الدین بانی اور سی ای او ریمسنے وائس چانسلر مانو، پروفیسر سید عین الحسن سے 26 اگست 2024 کو ان کے چیمبر میں عامر اسلم احمد خان، ایڈوائزر، ایڈوفاسٹ اکیڈمی، ڈاکٹر عائشہ سید محمد، پروفیسر محمد رحمت اللہ اور ڈاکٹر محمد یوسف خان کی موجودگی میں ملاقات کی۔اس موقع پر بات چیت کے دوران ڈاکٹر شجاع نے ہندوستان اور بیرون ملک ریمس کی مختلف ترقیاتی سرگرمیوں (جیسے نوجوانوں کو بااختیار بنانا، کمیونٹی اور معاشرے کی ترقی اور زندگی کی مہارت) سے واقف کروایا اورمانومیں مذکورہ پروگرامس کے آغاز کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ پروفیسر سید عین الحسن نے ریمس کیخدمات کو سراہا اور ڈاکٹر شجاع کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔