تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

جی ڈبلیو ایم سی کے بیانر پرغیر سرکاری ریاستی لوگو

جی ڈبلیو ایم سی کے بیانر پرغیر سرکاری ریاستی لوگو
کس نے منظور کیا ؟۔کے ٹی آر کا استفسار۔کارروائی کا مطالبہ

حیدرآباد۔27اگست(آداب تلنگانہ نیوز)گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لے آﺅٹ ریگولر ائزیشن اسکیم (ایل آرایس)ہیلپ ڈیسک پر غیر سرکاری لوگو کے ساتھ آویزاں بیانر پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کارگزارصدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے ریاستی حکومت سے اس کوتاہی اور لاپرواہی کےلئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔راماراﺅ نے آج بیانر پر غلطی کو اجاگر کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے ہیڈ آفس کے سامنے عہدیداروں نے ایک فلیکسی آویزاں کی۔جس پرموجود لوگومیں کاکتےہ کمان اورچارمینار موجود نہیں ہے۔کے ٹی آر نے کہاکہ وہ ےہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا چیف سکریٹری اس تبدیلی سے واقف ہیں؟۔کے ٹی آر نے کہاکہ کیاےہ ایک سرکاری فیصلہ ہے یا غیر سرکاری حد سے تجاوز ؟۔کم ازکم آپ (چیف سکریٹری)جانتے ہیں کہ ےہ کیاہورہاہے ؟۔اس نئے لوگو کو کس نے اور کب منظور کیاگیاہے؟۔اگر ےہ منظور نہیں کیاگیاہے تو حکام نے اسے استعمال کیوں کیا؟۔میںمطالبہ کرتاہوں کہ اس بات کی جانچ کی جائے اور ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔کے ٹی آر نے اس سلسلہ میں سوشیل میڈیاپلیٹ فارمXپر پوسٹ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button