تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

کویتا کی ضمانت پر بنڈی سنجے کا تبصرہ اہانت آمیز

کویتا کی ضمانت پر بنڈی سنجے کا تبصرہ اہانت آمیز
کے ٹی آر کا شدید ردعمل ۔سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سے تحقیر عدالت کی کارروائی کی اپیل

حیدرآباد۔27اگست(آداب تلنگانہ نیوز)دہلی شراب پالیسی کیس میں رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کو ضمانت کی منظوری پرمرکزی مملکتی وزیر برائے امور داخلہ بنڈی سنجے کے ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے آج چیف جسٹس آف انڈیا اور سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ مرکزی وزیر کے تبصرے کا نوٹس لے اور ان کے خلاف تحقیر عدالت کی کارروائی کا آغاز کرے۔بنڈی سنجے کے تبصروں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے راماراﺅ نے کہاکہ مرکزی وزیر کے تبصرے اہانت آمیزہیں۔انہوںنے کہاکہ بنڈی سنجے مرکزی مملکتی وزیر داخلہ ہونے کے باوجود سپریم کورٹ پر الزامات عائد کررہے ہیں۔کے ٹی آر نے کہاکہ میں احترام کے ساتھ ہندوستان کے چیف جسٹس اور معزز سپریم کورٹ سے درخواست کرتاہوں کہ وہ بنڈی سنجے کے تبصروں کا نوٹ لے۔بنڈی سنجے نے تبصرہ کیاکہ دہلی شراب پالیسی اسکام میں بی آرایس ایم ایل سی کی ضمانت حاصل کرنے پرکانگریس پارٹی اور اسکے وکلاءکو مبارکباد ۔آپ کی انتھک کوششوں کا آخر کار نتیجہ برآمد ہوا۔ےہ ضمانت کی منظوری بی آرایس اور کانگریس دونوں کی کامیابی ہے۔بی آرایس لیڈر ضمانت پر رہا ہورہی ہےں اور کانگریسی رکن کو راجےہ سبھاکی نشست حاصل ہورہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button