وقف ترمیمی بل 2024کے خلاف محبوب نگر میں ملی محاذ کے زیر اہتمام یکم ستمبر احتجاجی جلسہ عام۔
وقف ترمیمی بل 2024کے خلاف محبوب نگر میں ملی محاذ کے زیر اہتمام یکم ستمبر احتجاجی جلسہ عام
جناب خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و جناب الحاج بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی کی شرکت
محبوب نگر 25 اگست (آداب تلنگانہ نیوز) وقف ترمیمی بل 2024 کے ؓخلاف سارے ملک کے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کے طور ملک بھر میں سب سے پہلی مرتبہ سر زمین محبوب نگر پر ملی محاذ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ بضمن وقف ترمیمی بل 2024 منعقد کیا جا رہاہے۔ اس ضمن میں محبوب نگر میں ایک صحافتی کانفرنس منعقد کی گئی. اس صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ سر پرست ملی محاذ نے بتایا کہ ملی محاذ کے زیر اہتمام بتاریخ یکم سپٹمبر بروز اتوار بعد نماز مغرب شالیمار فنکشن ہال نیوٹاون محبوب نگر میں منعقد ہے۔ اس جلسہ میں جناب سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، جناب نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی، ایم پی حیدرآباد وصدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے علماء و قائدین مخاطب کرینگے، محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ صدر مجلس ضلع محبوب نگر نے کہا کہ وقف ترمیمی بل 2024سارے ملک کے مسلمانوں کیلئے ناقابل قبول ہے اور ملک کے مسلمان اس بل کے خلاف سراپا احتجاج کررہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر محبوب نگر میں یہ جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جابر بن سعید الجابری کو آرڈینیٹر مجلس متحدہ ضلع محبوب نگر نے کہا کہ مسلمانان محبوب نگر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جب کبھی ملک میں مسلمانوں کے خلاف کسی بھی عنوان سے محاذ آرائی ہوئی ہے مسلمانان محبوب نگر سب سے پہلے بڑے بڑے احتجاجی جلسوں کے زریعہ ملک بھر میں اتحاد اور احتجاج کا پیام دیا ہے، اور ملی محاذ کے زیر اہتمام یہ جلسہ اسی کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے مسلمانان متحدہ ضلع محبوب نگر سے اپیل کی کہ اس جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت فرما کر جلسہ کو کامیاب بنائیں اس صحافتی کانفرنس میں محمد تقی حسین تقی کنوینر ملی محاذ، سید سعادت اللہ حسینی بلدی فلور لیڈر مجلس، حافظ ادریس سراجی کو کنوینر ملی محاذ بھی موجود تھے.