جرائم و حادثات

دیوریا:لڑکی کے ساتھ عصمت دری، ملزم گرفتار

دیوریا:25اگست: اترپردیش کے ضلع دیوریا میں ایک سات سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کو صدر کوتوالی علاقے کے ایک محلے میں دوکان پر سامان لینے گئی ایک سات سال کی بچی کے ساتھ دوسرے سماج کے دوکاندار نے عصمت دری کی۔ ایک چشم دید نے بتایا کہ وہ سامنے کی سڑک سے گزررہا تھا کہ بچی کے چیخنے پر گیا تو دوکاندار بچی کے ساتھ گھناونی حرکت کررہا تھا۔بچی چیخنے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے اور پولیس کو جانکار دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے صدر کوتوالی لے کر چلی گئی۔ واقعہ کی جانکاری ہونے کے بعد محلے کے لوگوں میں شدید ناراضگی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button