دنیا ؍ بین الاقوامی

لبنان نے اسرائیل کی جانب 320 سے زائد راکٹ داغے

لبنان نے اسرائیل کی جانب 320 سے زائد راکٹ داغے

بیروت، 25 اگست: اسرائیل کی جانب سے لبنان پر بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کے بعد لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اہداف پر 320 سے زیادہ راکٹ داغ دیے لبنانی عسکری تحریک نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے جنگجوؤں نے اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر 320 سے زیادہ راکٹ فائر کیے ہیں قبل ازیں حزب اللہ نے بیروت کے جنوبی مضافات پر اسرائیلی حملے کے جواب میں حملے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کا سینئر کمانڈر فواد شکر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہو گیا۔بیان کے مطابق، جوابی کارروائی کے پہلے مرحلے کے ضمن میں متعدد فوجی اڈوں اور بیرکوں سمیت گیارہ اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوا۔
بیان میں کہا گیا، "صبح 4:05 بجے تک، دشمن کے ٹھکانوں پر 320 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button