تلنگانہ میں آئندہ تعلیمی سال سے ینگ انڈیا اسپورٹس یونیورسٹی شروع کی جائے گی:وزیراعلی
تلنگانہ میں آئندہ تعلیمی سال سے ینگ انڈیا اسپورٹس یونیورسٹی شروع کی جائے گی:وزیراعلی
وزیراعلی ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ گچی باولی اسپورٹس ولیج کو صرف کھیلوں کے مقابلوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے گچی باؤلی گراؤنڈ میں ‘این این ڈی سی حیدرآباد’ میراتھن میں بہتر مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ”ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں کہ تلنگانہ کے کھلاڑی 2028 کے اولمپکس میں زیادہ سے زیادہ تمغے حاصل کریں۔ہم آئندہ تعلیمی سال سے ینگ انڈیا اسپورٹس یونیورسٹی شروع کریں گے۔ ہم نے مرکز سے درخواست کی کہ کھیلو انڈیا کا انتظام تلنگانہ کو دیا جائے۔ اگر ہندوستان 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کی بولی جیتتا ہے، تو ہم نے ان سے کہا ہے کہ وہ ہمیں حیدرآباد میں کھیلوں کی میزبانی کرنے کا موقع دیں“۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو کھیلوں میں نمبر ون بنایا جائے گا۔ حکومت نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کھیلوں کی شان اورعظمت کو بحال کرے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ انہوں نے ایک ا سپورٹس یونیورسٹی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ یونیورسٹی اگلے سال کے اندر قائم کی جائے گی۔ریونت نے کہا کہ انہوں نے دہلی میں مرکزی وزیر کے ساتھ اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مرکز کو بتایا کہ حیدرآباد میں بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ریونت نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد کے لیے تیار ہیں۔ اپل اسٹیڈیم کو جدید آلات سے لیس کیا جائے گا۔