دنیا ؍ بین الاقوامی

حماس کا وفد غزہ میں جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے مصر روانگی کا اعلان

حماس کا وفد غزہ میں جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے مصر روانگی کا اعلان

غزہ، 25 اگست:حماس نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ گروپ کا ایک وفد غزہ میں جنگ بندی پر مذاکرات کے نتائج کو "سننے” کے لیے شام کو مصرکے دار الحکومت قاہرہ پہنچے گا حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے ایک بیان میں کہا کہ حماس کے سینئر عہدیدار خلیل الحیاء کی قیادت میں وفد کا قاہرہ کا دورہ مصری اور قطری ثالثوں کی دعوت پر مبنی ہے۔

عزت الرشق نے امریکی صدر جو بائیڈن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2735 کے اعلان کی بنیاد پر 2 جولائی کو ہونے والے اتفاق کے تئيں حماس کی عہد بندی کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حماس 2 جولائی کو طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے، انہوں نے اسرائیل پر دباؤ ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے اور جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کرے۔

16 اگست کو غزہ میں جنگ بندی پر مذاکرات کے ثالثوں امریکہ، مصر اور قطر نے دوحہ میں دو روزہ مذاکرات مکمل کیے، جہاں غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کی گئی تھی۔

ثالثوں نے بات چیت کو تعمیری اور مثبت قرار دیا تھا۔

تاہم، دوحہ مذاکرات میں براہ راست شرکت نہیں کرنے والیے حماس نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ اس نے پہلے سے تجویز میں نئی ​​شرائط شامل کیں اور مذاکرات کے نتائج کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا۔

مبینہ طور پر جنگ بندی کے مذاکرات اس ہفتے کے شروع میں قاہرہ میں دوبارہ شروع ہوئے تھے اور ہفتے کے اختتام تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button