وزیر اعلی ریونت ریڈی اور نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا کی مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا سے دہلی میں ملاقات
وزیر اعلی ریونت ریڈی اور نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے ٹیلی کام کمیونکیشن جیوتی رادتیہ سندھیا سے ملاقات کی۔
مرکزی وزیرسے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ٹی ۔فائبر پراجکٹ کو بھارت نیٹ فیز تھری میں تبدیل کرنے کیلئے پیش کئے گئے ڈی پی آر کو منظوری دیں۔ٹی۔ فائبر کا مقصد آپٹیکل فائبر کے ذریعہ تمام گرام پنچایتوں ۔منڈلوں اور اضلاع کو نیٹ ورک کی فراہمی ہے۔قریب65000 سرکاری اداروں کو جی ٹو جی اور جی ٹو سی خدمات فراہم کرنا ٹی ۔فائبر کا اہم مقصد ہے۔
اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں ترسٹھ لاکھ مکانات جبکہ شہری علاقوں میں تیس لاکھ مکانات کو ماہانہ تین سو روپئے میں انٹرنیٹ ۔ کیبل ٹی وی ۔ ای ایجوکیشن خدمات فراہم کرنا ٹی فائبر کا مقصد ہے۔
ٹی فائبر پر عمل درآمد کیلئے نیشنل آپٹیکل فائبر نیٹ ورک (این ایف او این) کی جانب سے پہلے مرحلہ کی سہولیات فراہم کرنے کا انہوں نے مرکزی وزیر سے مطالبہ کیا۔
این ایف او این کی جانب سے پہلے مرحلہ کو بھارت نیٹ کے تیسرے مرحلہ میں تبدیل کرنے کیلئے ایجنسی کو دئے گئے ڈی پی آر کو منظوری دینے کا وزیراعلی نے مرکزی وزیر سے مطالبہ کیا۔انہوں نے مرکزی وزیر سے اپیل کی کہ بھارت نیٹ اودیمی اسکیم کو ٹی فائبر کیلئے بھی لاگو کیا جائے۔وزیراعلی نے مرکزی وزیر سے اپیل کی کہ ٹی فائبر کو1779 کروڑ کا طویل مدتی بلا سودی قرض بھی فراہم کیا۔