نیپال میں ہندوستاسنی مسافروں کو لے جانے والی بس دریا میں گرگئی، 14 ہلاک، 16 زخمی
نیپال میں ہندوستاسنی مسافروں کو لے جانے والی بس دریا میں گرگئی، 14 ہلاک، 16 زخمی
کھٹمنڈو، 23 اگست: نیپال کے گنڈکی صوبے میں جمعہ کو 40 سے زائد ہندوستانیوں کو لے جانے والی بس کے حادثے کا شکار ہوکر مرسیانگڈی ندی میں گرنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی اخبار ‘کھٹمنڈو پوسٹ’ نے اطلاع دی ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد، پولیس نے بتایا کہ ہندوستانی نمبر پلیٹ والی بس، جو تناہون ضلع کے امبو خیرینی میں حادثے کا شکار ہوئی، پوکھرا سے کھٹمنڈو جا رہی تھی۔ پولیس نے اندازہ لگایا ہے کہ بس میں 40 کے قریب مسافر سوار تھے، حالانکہ ابھی تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ دیگر مسافروں کی حالت ابھی واضح نہیں ہے۔
مسلح پولیس فورس (اے پی ایف) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور اسسٹنٹ ترجمان شیلیندر تھاپا نے بتایا کہ جائے حادثہ سے 14 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور 16 زخمیوں کو مقامی اسپتال لے جایا گیا ہے۔
قبل ازیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیپک کمار رایا نے کہا کہ نیپال پولیس، اے پی ایف اور مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ زخمی مسافروں کو جائے حادثہ سے بچا لیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حادثے میں بس کو بری طرح نقصان پہنچا۔