بی آرایس کسانوں کی حقیقی ہمدرد۔ریونت ریڈی نے قرض معافی کے نام پر دھوکہ دیا:محمدمحمودعلی
حیدرآباد۔22اگست (آداب تلنگانہ نیوز)کانگریس کی کسانوں کے قرض کی معافی کی دھوکہ دہی کے خلاف منظم کر دہ، چلو چیوڑلہ، احتجاجی پروگرم سے خطاب کر تے ہوئے محمدمحمود علی سابق وزیر داخلہ ورکن قانون سازکونسل بی آرایس کانگریس کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں برسراقتدار کانگریس حکومت قرض معافی کے معاملہ میں کسانوں کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے دور حکومت میں کسانوں کو رعیتو بندھو اور رعیتو بیمہ دے کر خوشحالی کو یقینی بنایا گیاتھا لیکن اب کانگریس حکومت میں کسانوں کی حالت انتہائی خراب ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم حکومت میں ہوتے تو کسان کبھی پریشان حال نہیں ہوتے ۔محمد محمود علی نے کہاکہ کے سی آر کے دوراقتدار میں کسان خوشحال تھے ۔ریونت ریڈی کسانوں کے قرض معافی سے متعلق جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔انہوں نے عوا م سے اپیل کی کہ وہ آنے والے دنوں میں بی آر ایس کو اقتدار میں لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس ہی کسانوں کی حقیقی ہمدرد ہے۔