دنیا ؍ بین الاقوامی

غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کےلئے کام کر رہے ہیں

غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کےلئے کام کر رہے ہیں
ٹرمپ ایک ‘شکست خوردہ’ اور ‘جھوٹا’ انسان ہے : بائیڈن

واشنگٹن، 20 اگست: امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کی بدولت ہمارے 4 سال غیر معمولی رہے ۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں، ہمارے اچھے دن آرہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے آنے والی دہائیوں کے لیے ہماری قوم اور دنیا کی قسمت کا تعین کریں گے ۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ 4 سال سے وعدے کرتے رہے لیکن انہوں نے کیا کچھ نہیں۔ کملا ہیرس جلد امریکا کی صدر بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی سیاہ فام خاتون کو امریکہ کی سپریم کورٹ میں لاکر وعدہ پورا کیا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کررہے ہیں، روس کو لگتا تھا 3 دن میں قبضہ کر لے گا آج 3 سال بعد بھی یوکرین آزاد ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پیشرو اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو ‘شکست خوردہ’ قرار دیا ہے جو اپنے ملک کے مسائل کے بارے میں باقی دنیا سے جھوٹ بولتے ہیں۔مسٹر بائیڈن نے شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں کہا، "اس پیغام کے بارے میں سوچیں جو وہ دنیا بھر میں بھیجتے ہیں، جب وہ امریکہ کے ایک ناکام ملک ہونے کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو وہ کہتے ہیں کہ ہم ہار رہے ہیں، وہ خود شکست خوردہ ہیں ، وہ بہت غلط ہیں۔”آپ میں سے بہت سے لوگ بہت کامیاب لوگ ہیں جو پوری دنیا کا سفر کرتے ہیں،” انہوں نے کہا۔ "جھے دنیا کے کسی ایسے ملک کا نام بتائیں جو یہ نہ سمجھے کہ ہم دنیا میں سرفہرست ملک ہیں۔”امریکی صدر نے مسٹر ٹرمپ پر ملک کی جنوبی سرحد پر تارکین وطن کی صورتحال، جرائم کی صورتحال اور دیگر کئی موضوعات پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button