تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

راکھی تہوار کے موقع پر بہن کویتا کا نہ ہونا باعث افسوس:کے ٹی آر

راکھی تہوار کے موقع پر بہن کویتا کا نہ ہونا باعث افسوس
میں ہر حال میںان کے ساتھ کھڑا رہوںگا :کے ٹی آر

حیدرآباد۔19اگست(آداب تلنگانہ نیوز)بی آر ایس کے کار گزارصدر کے تارک راما رائو نے بھائی اوربہن کی اٹوٹ محبت کی علامت سے تعبیر راکھی تہوار کے موقع پر کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ ہماری بہن کویتا راکھی کے تہوار کے دن ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔کے ٹی آر نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ میری بہن کویتا 155 دنوں سے جو کچھ بھی برداشت کر رہی ہے مجھے یقین ہے کہ اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ سے انصاف ضرور ملے گا۔انہوں نے ریاست تلنگانہ کے ہر بھائی بہن کو راکھی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔کے ٹی آر کے ہمراہ بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل و سابق وزیر داخلہ محمد محمود علی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راو¿ نے ایکس پر اپنی بہن اور پارٹی ایم ایل سی کے کویتا کی ایک پرانی تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ انہیں راکھی باندھ رہی ہیں، اور کہا کہ وہ ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ راما رائو نے کہا، "آپ آج راکھی نہیں باندھ سکتیں، لیکن میں ہر حال میں آپ کے ساتھ ہوں گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button