تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

کم سن لڑکیوں نے وزیراعلی کو باندھی راکھی

سرجری کروانے پر متاثرہ لڑکیوں کے والدین نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا

کم سن لڑکیوں نے وزیراعلی کو باندھی راکھی
سرجری کروانے پر متاثرہ لڑکیوں کے والدین نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا

حیدرآباد: سماعت سے محروم معصوم لڑکیوں نے جن کو سرجری کے ذریعہ علاج فراہم کیا گیا تھا نے آج رکھشا بندھن کے موقع پر وزیراعلی اے ریونت ریڈی کو راکھی باندھی۔ واضح رہے کہ سماعت سے متعلق مسائل کو پانچ سال سے کم عمر میں علاج کیا جائے تو اس سے راحت مل سکتی ہے۔
وزیراعلی ریونت ریڈی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے سماعت سے متعلق مسائل کے علاج کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے ضروری فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔ جس کے نتیجہ میں ای این ٹی ہاسپٹل کوٹھی میں کوچلیر امپلانٹ سرجریوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ضروری آلات ‘ امپلانٹس کی خریدی اور سرجری کروانے کیلئے حکومت کی جانب سے ایل او سی اور سی ایم آر ایف درخواستوں کی فوری یکسوئی کی جاتی رہی۔ کئی کم سن بچوں کو نہ صرف مفت سرجری فراہم کی گئی بلکہ انہیں مابعد سرجری ایک سال تک اے وی ٹی کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔
حال ہی میں سرجری کروانے والے ان بچوں نے ای این ٹی ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ آنند آچاریہ اور ڈاکٹر ڈی کے وینا کے ہمراہ سیکریٹریٹ پہنچے اور وزیراعلی کو راکھی باندھی۔ اس موقع پر ان بچوں کے والدین نے بھی وزیراعلی سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button